Smiling

نغمئہ طرب
اداشباب کے تاروں کوچھیڑجاتی ہے
بہارسازبہاراں پہ گنگناتی ہے
نظرعروس ِ تمناکی مسکراتی ہے
سحرطلوع مسرت کی جگمگاتی ہے
بعد خلوص اگردل کہیں پہ ملتے ہیں
بہت شوق میں سہرے کے پھول کھلتے ہیں
خبرکروکوئی شیرازکی بہاروں کو
بلائومانی وبہزادکے نگاروں کو!
سنائومژدہ تصورکے ماہ پاروں کو
صدادوزہرہ حبینوں کوگل عذاروں کو
رخ راشدکی آکرکے دل کشی دیکھیں
نگاہ رشک سے سہرے کی ہرکلی دیکھیں
ہوائے شہرختن مشک بارآئی ہے
گلوں کےروپ میں بنت بہارآئی ہے
لطافتوں کی شب زرنگاآئی ہے
فلک سے رحمت پروردگارآئی ہے
اثرکیاہے یہ ماں باپ کی دعائوں نے
کہ رشک خلد بنایاہے گھربہاروں نے









No comments:

Post a Comment