مسکراتی ہوئی چاندنی
ظفرجلال پوری
ماں کی دعاہے چاند مرابادشاہ ہو
ایسی پری ملے کہ ہمیشہ نباہ ہو
پھولوں پہ مسکراتی ہوچاندنی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
شادی جمال آپ کی ہے سنت رسول
اسلام کے ریاض کا سب سے حسین پھول
رب کے اسی اصول پر ہر امتی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
دودل جوہمسفر ہیں تمنّاکے گائوں میں
کرتے ہیں ایک وعدہ وہ سہرے کی چھائوں میں
تازندگی یہ پیابھری زندگی چلے !
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
تصویرمحمد شہباز احمد کی واللہ ہے چارسو
روح حماد کیوں نہ بھلاہوگی سرخرو
بیٹے کے ساتھ سارے جہاں کی خوشی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
تقدیرہیں ظہیرکی مختاراور نثار
منظوراور خلیق بھی کہتے ہیں باربار
کیوں نہ رہ حبیب پہ ہرآدمی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
غفارچل پڑے ہیں جو اپنوں کے بیچ میں
جیسے نبی کا چہرا ہو پسینوں کے بیچ میں
پھولوں کی سبزوادی میں جیسے ندی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
صدیوں کا فاصلہ جہاں لمحوں میں ختم ہو
دواجنبی کا رسم نبھانے کی رسم ہے
منزل کی ایسی چاہ میں ہرآدمی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
منصوربن کے نکلے تومخمورہوگئے د
دیکھورفیق شہرمیں مشہور ہوگئے
اکمل کی کیوں نہ ایسے میں دل کی لگی چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
حق کی عطاہے دوستوفیض الرسل ہے
ہرشے یہاں عزیزہے ہرلفظ پھول ہے
ایسے میں کیوں نہ اپنی ظفرشاعری چلے
سورج کے ساتھ ساتھ حسیں روشنی چلے
No comments:
Post a Comment