یہ ہے اللہ کافضل
سہرے میں لگے ہرایک پھول پہ جوانی ہے
چمپا، گلاب ، جوہی ساتھ رات رانی ہے
باغباں کہتاہے آآج شہزاد مجھے لے چل
یہ ہے اللہ کافضل
بڑے ارمان لیے وصی احمد آئے ہیں
چن چن کے پھول ایک ایک سہرے میں لگائے ہیں
پیارکی ڈوری میں بندھنے کو ہے دودل بے کل
یہ ہے اللہ کافضل
مہک بہاراٹھی چرچاہے گلی گلی
پھول بنے گی کوئی آج نازک سی کلی
گھونگھٹ کی بدلی چھٹی آیاجواں چاندنکل
یہ ہے اللہ کافضل
بج رہی ہے شہبازکے خوابوں میں رن چھن پائل
کب ہوگی ندیاکی باہوں میں پیاسابادل
دل میں ہے ایک آرزو کب دیکھوں جان تاج محل
یہ ہے اللہ کافضل
دل ملے آنکھ ملی پیارکا اظہارکیا
زمیں سے ملنے کو آسماں نے اقرار کیا
ملن کی گھڑی ہے کرلوحاجی رضوان پہل
یہ ہے اللہ کافضل
No comments:
Post a Comment