152. حضرت سیدالشھداامیرحمزہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاہیں تورضاعی بھائی کیسے ہیں؟
حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چچاؤں میں حضرت حمزہ کو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بڑی والہانہ محبت تھی اور وہ صرف دو تین سال حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عمر میں زیادہ تھے اور چونکہ انہوں نے بھی حضرت ثویبہ کا دودھ پیا تھا اسلئے حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رضاعی بھائی بھی تھے ۔ "