188. اعلان نبوت کے گیارہویں سال حج میں آنے والے قبیلہ خزرج کے کتنے لوگ مسلمان ہوئے"یعنی منی میں عقبہ گھاٹی کے پاس " جہاں آج مسجدالعقبہ ہے؟
ان لوگوں کو اسلام کی دعوت دی جس سے یہ لوگ بے حد متاثر ہوگئے اور ایک دوسرے کا منہ دیکھ کر واپسی میں یہ کہنے لگے کہ یہودی جس نبی آخر الزمان کی خوشخبری دیتے رہے ہیں یقینا وہ نبی یہی ہیں ۔ لہٰذا کہیں ایسا نہ ہو کہ یہودی ہم سے پہلے اسلام کی دعوت قبول کر لیں ۔ یہ کہہ کر سب ایک ساتھ مسلمان ہو گئے اور مدینہ جا کر اپنے اہل خاندان اور رشتہ داروں کو بھی اسلام کی دعوت دی ۔ان چھ خوش نصیبوں کے نام یہ ہیں ۔ (1)حضرت عقبہ بن عامر بن نابی۔ (2)حضرت ابو امامہ اسعد بن زرارہ(3)حضرت عوف بن حارث(4) حضرت رافع بن مالک(5) حضرت قطبہ بن عامر بن حدیدہ(6)حضرت جابر بن عبداﷲ بن ریاب۔ "