Beneficiary

178.طائف سے واپسی میں جب نبی کریم ﷺ مقام حراء " میں تشریف لائے توقریش کے کس سردارنے آپ ﷺ کوپناہ دی؟




... Answer is A)
مقام نخلہ میں حضورﷺ نے چند دنوں تک قیام فرمایا۔ پھر آپ ﷺ مقام ’’حراء‘‘ میں تشریف لائے اور قریش کے ایک ممتاز سردار مطعم بن عدی کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ کیا تم مجھے اپنی پناہ میں لے سکتے ہو؟ عرب کا دستور تھا کہ جب کوئی شخص ان سے حمایت اور پناہ طلب کرتاتو وہ اگرچہ کتنا ہی بڑا دشمن کیوں نہ ہو وہ پناہ دینے سے انکار نہیں کر سکتے تھے۔ چنانچہ مطعم بن عدی نے حضور ﷺ کو اپنی پناہ میں لے لیا اور اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ تم لوگ ہتھیار لگا کر حرم میں جاؤ اور مطعم بن عدی خود گھوڑے پر سوار ہو گیااور حضور ﷺ کو اپنے ساتھ مکہ لایااور حرم کعبہ میں اپنے ساتھ لے کر گیا اور مجمع عام میں اعلان کر دیاکہ میں نے محمدﷺکو پناہ دی ہے۔ اس کے بعد حضور ﷺنے اطمینان کے ساتھ حجر اسود کو بوسہ دیا اور کعبہ کا طواف کرکے حرم میں نماز ادا کی اور مطعم بن عدی اور اس کے بیٹوں نے تلواروں کے سائے میں آپ ﷺکو آپ کے دولت خانہ تک پہنچا دیا۔"