150. مقام برک الغمادمیں کس نے حضرت ابوبکرصدیق سے کہا:آپ میرے ساتھ مکہ واپس چلیے میں آپ کو اپنی پناہ میں لیتاہوں ؟
ابن د غنہ نے کہا کہ اے ابوبکر! آپ جیسا آدمی نہ شہر سے نکل سکتا ہے نہ نکالا جا سکتا ہے۔ آپ دوسروں کا بار اٹھاتے ہیں ، مہمانانِ حرم کی مہمان نوازی کرتے ہیں ، خود کما کما کر مفلسوں اور محتاجوں کی مالی امداد کرتے ہیں ، حق کے کاموں میں سب کی امداد و اعانت کرتے ہیں ۔ آپ میرے ساتھ مکہ واپس چلیے میں آپ کو اپنی پناہ میں لیتا ہوں ۔ ابن د غنہ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ کو زبردستی مکہ واپس لایا اور تمام کفار مکہ سے کہہ دیا کہ میں نے ابوبکررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ کو اپنی پناہ میں لے لیا ہے۔"