142. اعلان نبوت کے پانچویں سال رجب کے مہینے میں گیارہ مرداورچارعورتوں نے کس ملک کی جانب ہجرت کی؟
حبشہ کی جانب:نوٹ: (1، 2) حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ اپنی بیوی حضرت بی بی رقیہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکے ساتھ جو حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صاحبزادی ہیں ۔(3، 4)حضرت ابو حذیفہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ اپنی بیوی حضرت سہلہ بنت سہیل رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکے ساتھ۔(5، 6)حضرت ابو سلمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ اپنی اہلیہ حضرت امِ سلمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکے ساتھ۔(7، 8)حضرت عامر بن ربیعہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ اپنی زوجہ حضرت لیلیٰ بنت ابی حشمہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکے ساتھ۔ (9) حضرت زبیر بن العوام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔(10)حضرت مصعب بن عمیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔(11) حضرت عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔(12)حضرت عثمان بن مظعون رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔ (13)حضرت ابو سبرہ بن ابی رہم یا حاطب بن عمر و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما۔(14) حضرت سہیل بن بیضاء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔(15)حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ۔ "