Boost

203. ہجرت کے وقت عین دوپہرحضوراقدس ﷺ کس کے گھرتشریف لے گئے؟




... Answer is A)
نانچہ عین دوپہر کے وقت حضور ﷺحضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا کہ سب گھر والوں کو ہٹا دو کچھ مشورہ کرنا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُنے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَآپ پر میرے ماں باپ قربان یہاں آپ کی اہلیہ(حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا)کے سوا اور کوئی نہیں ہے( اُس وقت حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے حضورﷺکی شادی ہو چکی تھی) حضورﷺنے فرمایا کہ اے ابوبکر ! اﷲ تعالیٰ نے مجھے ہجرت کی اجازت فرما دی ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپ ﷺپر قربان!مجھے بھی ہمراہی کا شرف عطا فرمائیے۔"