113. غارحرامیں پیش آنے والاواقعہ نبی کریم ﷺ نے سب سے پہلے کس کوسنایا؟
حضرت بی بی خدیجہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَانے کہا کہ نہیں ، ہر گز نہیں ۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ خدا کی قسم! اللہ تَعَالٰی کبھی بھی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رسوا نہیں کرے گا۔آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تورشتہ داروں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں ۔ دوسروں کا بار خوداٹھاتے ہیں ۔ خود کما کما کر مفلسوں اور محتاجوں کو عطا فرماتے ہیں ۔مسافروں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور حق و انصاف کی خاطر سب کی مصیبتوں اور مشکلات میں کام آتے ہیں "