Marry

کریم کا ہے کرم بے حساب سہرا
بفضل فیض رسالت مآب ہے ، سہرا
جواب اس کا نہیں لاجوا ب ہے سہرا
ہزارسہروں میں یہ انتخاب ہے ، سہرا
خداکاشکرکہ نوشابنے محمد شبیر
مثال حسن مہ وآفتاب ہے ، سہرا
بناہے صحن چمن تابناک ، پرتوسے
سرافق پہ چمکتاشہاب ہے ، سہرا
فضائیں جھوم رہی ہیں سرورپیہم سے
صدائے نغمئہ جنگ ورباب ہے ، سہرا
کبھی جو ہلکاسارنگین خواب دیکھاتھا
مبارک آج وہ تعمیر خواب ہے ، سہرا
نشاط زیست کا ساماں ہے شمس وبدریہی
علاج کشمکش واضطراب ہے ، سہرا
خوشی سے محونظاراہیں اقرباسارے
بصد خلوص نظرمستجاب ہے ، سہرا
جلومیں اپنے لیے نکہت نشاط انگیز
مسرتوں کا مہکتاگلاب ہے ، سہرا
یہ دونوں کے بہم ارتباط سے اس دم
بصد ہزارخوشی کا میساب ہے ، سہرا
خدایا، شادوآباد رکھ ، تودونوں کو

تیری جناب سے عزت مآب ہے ، سہرا

No comments:

Post a Comment