گوندھیں پھول سب

بنالائیں سہراگلستان والے
گوندھیں پھول سب جس میں قرآن والے
کہیں سورہ قل کی پتی لگی ہو
کہیں والضحی ٰ کی شگفتگہ کلی ہو
اذاجاء کی چھوٹی بڑی پنکھڑی ہو
الف لام کی جس میں ہرایک لڑی ہو
کہیں مرحباسن کے ایمان والے
گوندھیں پھول سب جس میں قرآن والے
وضوکرکے بنالائے مسالی
ہوانافتحناکی نایاب جالی
رہے سورہ حمد کی جس میں لالی
بڑھے سورہ نورسے خوش جمالی
سنیں اور کریں وجد عرفان والے
بڑھے دین اسلام ایسی تباکی
رہے مدتوں نام جس سے کہ باقی
کہیں منصفی سے یہ ایمان والے
گوندھیں پھول سب جس میں قرآن والے
معطرزمانہ ہے بادصباسے
اچھوتے گوندھیں پھول سہرے مین لائے
یہ سامان عشرت کا دیکھاجوآگے
فیروز ان کی گردن جھکی بس حیاسے
تحیرمیں ہیں سازوسامان والے
گوندھیں پھول سب جسم قرآن والے 

No comments:

Post a Comment