بحرِظلمات میں دوڑادیئے گھوڑے ہم نے:
حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ
تَعَالٰی عَنْہ کے دَورِ خِلافت میں حضرت
سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سپہ سالاری میں ’’جنگِ قادِسِیہ‘‘ میں لشکر اسلام
نے شاندار کامیابی حاصل کی، ’’قادِسِیہ‘‘کی عَظِیْمُ الشّان فتح کے بعد
حضرتِ سیِّدُنا سعد بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ’’بابِل‘‘
مقام تک آتَش پرستوں کا تعاقب کیا اور آس پاس کے سارے علاقے فتح کر لئے۔ ایران کا
دار الخلافہ ’’مدائن ‘‘ جو کہ دریائے
دَجلہ کے مشرقی کَنارے پرواقع تھا،یہاں سے قریب ہی تھا۔ امیرالمومنین حضرتِ
سیِّدُنافاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ہدایت کے مطابِق حضرتِ
سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ’’مدائن ‘‘ کی طرف
بڑھے، آتَش پرستوں نے دریا کا پُل توڑ دیااور تمام کشتیاں دوسرے کَنارے کی طرف لے
گئے۔ اُس وقت دریامیں زبردست طغیانی تھی اور اُس کو پار کرنا بظاہرناممکن نظر آتا
تھا، حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ
کیفیت دیکھی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لے کر اپنا گھوڑا
دریامیں ڈال دیا!
دوسرے مجاہِدین نے بھی آپ کے پیچھے پیچھے اپنے گھوڑے
دریا میں اُتار دیئے
کسی شاعر نے کیاخوب کہاہے:
دَشْت تو دَشْت ہیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بَحرِ ظلمات میں دَوڑا دیئے گھوڑے ہم نے
No comments:
Post a Comment