بَاب فَضْلِ الْغَرْسِ وَالزَّرْعِ
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۵۸/ حدیث مرفوع
۳۹۵۸۔ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إِلَّا کَانَ مَا أُکِلَ مِنْهُ لَهٗ صَدَقَةً وَمَا سُرِقَ مِنْهُ لَهٗ صَدَقَةٌ وَمَا أَکَلَ السَّبُعُ مِنْهُ فَهُوَ لَهٗ صَدَقَةٌ وَمَا أَکَلَتْ الطَّيْرُ فَهُوَ لَهٗ صَدَقَةٌ وَلَا يَرْزَؤُهٗ أَحَدٌ إِلَّا کَانَ لَهٗ صَدَقَةٌ۔
۳۹۵۸۔ ابن نمیر، بواسطہ اپنے والد، عبدالملک، عطاء، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس مسلمان نے کوئی پودا لگایا تو اس درخت سے جو کھایا گیا وہ اس کے لئے صدقہ ہے جو اس سے چوری کیا گیا وہ بھی اس کے لئے صدقہ ہے اور جو درندوں نے کھایا وہ بھی اس کے لئے صدقہ ہے اور کوئی اسے کم نہیں کرے گا مگر وہ اس پودا لگانے والے کے لئے صدقہ کا ثواب ہوگا۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۵۹/ حدیث مرفوع
۳۹۵۹۔ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلٰی أُمِّ مُبَشِّرٍ الْأَنْصَارِيَّةِ فِي نَخْلٍ لَهَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ غَرَسَ هٰذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ کَافِرٌ فَقَالَتْ بَلْ مُسْلِمٌ فَقَالَ لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْکُلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ وَلَا دَابَّةٌ وَلَا شَيْئٌ إِلَّا کَانَتْ لَهٗ صَدَقَةٌ۔
۳۹۵۹۔ قتیبہ بن سعید، لیث۔ محمد بن رمح، لیث، ابو الزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کے پاس ان کے باغ میں تشریف لئے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ن اسے فرمایا یہ باغ کس نے لگایا؟ مسلمان نے لگایا ہے یا کافر نے؟ تو انہوں نے کہا مسلمان نے! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی مسلمان ایسا نہیں جو کوئی پودا لگائے یا کھیتی کاشت کرے اور اس سے انسان یا جانور یا کوئی بھی کھائے تو اس کے لئے صدقہ کا ثواب ہوگا۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۶۰/ حدیث مرفوع
۳۹۶۰۔ و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهٗ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَغْرِسُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ غَرْسًا وَلَا زَرْعًا فَيَأْکُلَ مِنْهُ سَبُعٌ أَوْ طَائِرٌ أَوْ شَيْئٌ إِلَّا کَانَ لَهٗ فِيهِ أَجْرٌ و قَالَ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ طَائِرٌ شَيْئٌ۔
۳۹۶۰۔ محمد بن حاتم، ابن ابی خلف، روح، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا پودا لگانے والا کوئی ایسا مسلمان نہیں اور نہ کھیتی کرنے والا کہ اس سے درندے یا پرندے یا اور کوئی کھائے مگر یہ کہ اس میں اس لگانے والے کے لئے ثواب ہوگا، ابن ابی خلف نے اپنی روایت میں طَائِرٌ شَيْئٌ کا لفظ کہا ہے۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۶۱/ حدیث مرفوع
۳۹۶۱۔ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحٰقَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهٗ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلٰی أُمِّ مَعْبَدٍ حَائِطًا فَقَالَ يَا أُمَّ مَعْبَدٍ مَنْ غَرَسَ هٰذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ کَافِرٌ فَقَالَتْ بَلْ مُسْلِمٌ قَالَ فَلَا يَغْرِسُ الْمُسْلِمُ غَرْسًا فَيَأْکُلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ وَلَا دَابَّةٌ وَلَا طَيْرٌ إِلَّا کَانَ لَهٗ صَدَقَةً إِلٰی يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔
۳۹۶۱۔ احمد بن سعید بن ابراہیم، روح بن عبادة، زکریاء بن اسحاق، عمرو بن دینار، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ام معبد رضی اللہ عنہا کے پاس باغ میں تشریف لے گئے، تو فرمایا اے ام معبد! یہ کھجور کے درخت کس نے لگائے؟ مسلمان نے لگا یا کافر نے؟ انہوں نے کہا مسلمان ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی مسلمان بھی کوئی پودا لگائے اور اس سے انسان اور چوپائے اور پرندے جو بھی کھائیں تو اس لگانے والے کے لئے قیامت کے دن تک صدقہ کا ثواب ہوگا۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۶۲/ حدیث مرفوع
۳۹۶۲۔ و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَإِسْحٰقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ کُلُّ هٰٓؤُلَآءِ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ زَادَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهٖ عَنْ عَمَّارٍ ح وَأَبُو کُرَيْبٍ فِي رِوَايَتِهٖ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ فَقَالَا عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَفِي رِوَايَةِ إِسْحٰقَ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ رُبَّمَا قَالَ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُبَّمَا لَمْ يَقُلْ وَکُلُّهُمْ قَالُوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ۔
۳۹۶۲۔ ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص بن غیاث۔ ابوکریب، اسحاق بن ابراہیم، ابی معاویہ۔ عمرو ناقد، عمار بن محمد۔ ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن فضیل، اعمش، ابی سفیان، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں، باقی عمرو نے اپنی روایت میں عمار کا اور ابوبکر نے اپنی روایت میں ابومعاویہ کا اضافہ کیا ہے، پھر ان دونوں نے ’عن امّ مبشر‘ کے لفظ بیان کئے، اور ابن فضیل کی روایت میں ابومعاویہ نے کبھی ’عن ام مبشر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ کے الفاظ بیان کئے اور کبھی ان کا نام نہیں لیا، باقی سب نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے، عطاء، ابو الزبیر اور عمرو بن دینار کی روایت کی طرح حدیث بیان کی ہے۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۶۳/ حدیث مرفوع
۳۹۶۳۔ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيٰی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِيَحْيٰی قَالَ يَحْيٰی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْکُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا کَانَ لَهٗ بِهٖ صَدَقَةٌ۔
۳۹۶۳۔ یحیی بن یحیی، قتیبہ بن سعید، محمد بن عبیدالغبری، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو مسلمان کوئی پودا لگائے یا کھیتی کاشت کرے اور اس سے پرندے یا انسان یا جانور کھائیں تو اس کے بدلے اس لگانے والے کے لئے صدقہ ہوگا۔
صحیح مسلم۔ جلد:۲/ دوسرا پارہ/ حدیث نمبر:۳۹۶۴/ حدیث مرفوع
۳۹۶۴۔ و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ نَخْلًا لِأُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ غَرَسَ هٰذَا النَّخْلَ أَمُسْلِمٌ أَمْ کَافِرٌ قَالُوا مُسْلِمٌ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ۔
۳۹۶۴۔ عبد بن حمید، مسلم بن ابراہیم، ابان بن یزید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار میں سے ایک عورت ام مبشرؓ کے باغ میں تشریف لے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس باغ کو کس نے لگایا؟ مسلمان نے لگایا ہے یا کافر نے؟ تو انہوں نے کہا مسلمان نے، باقی حدیث حسبِ سابق ہے۔
No comments:
Post a Comment