98. حضرت علامہ حلبی کے مطابق کعبہ کی تعمیرجدید کتنی بارہوئی؟
حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلام کی تعمیر(۲)زمانۂ جاہلیت میں قریش کی عمارت اور ان دونوں تعمیروں میں دو ہزار سات سو پینتیس(۲۷۳۵) برس کا فاصلہ ہے (۳)حضرت عبداللہ بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَ کی تعمیر جو قریش کی تعمیر کے بیاسی سال بعد ہوئی۔حضرات ملائکہ اور حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام اور ان کے فرزندوں کی تعمیرات کے بارے میں علامہ حلبی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرمایا کہ یہ صحیح روایتوں سے ثابت ہی نہیں ہے۔ باقی تعمیروں کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ یہ عمارت میں معمولی ترمیم یا ٹوٹ پھوٹ کی مرمت تھی۔ تعمیر جدید نہیں تھی۔"