Arguably

106.حضرت عبداللہ بن ابی الحمساء کون ہیں؟




... Answer is A)
اعلان نبوت سے پہلے نبی کریم کے تجارتی ساتھی ۔اورصحابی ہیں۔حضرت عبداللہ بن ابی الحمساء صحابی کا بیان ہے کہ نزول وحی اور اعلانِ نبوت سے پہلے میں نے آپ سے کچھ خریدوفروخت کا معاملہ کیا۔ کچھ رقم میں نے ادا کر دی، کچھ باقی رہ گئی تھی۔ میں نے وعدہ کیا کہ میں ابھی ابھی آکر باقی رقم بھی ادا کر دوں گا۔ اتفاق سے تین دن تک مجھے اپنا وعدہ یاد نہیں آیا۔ تیسرے دن جب میں اس جگہ پہنچا جہاں میں نے آنے کا وعدہ کیا تھا توکو اسی جگہ منتظرپایامگر میری اس وft.عدہ خلافی سے حضورﷺ کےماتھے پر اک ذرا بل نہیں آیا۔ بس صرف اتنا ہی فرمایا کہ تم کہاں تھے؟ میں اس مقام پر تین دن سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں اسی طرح ایک صحابی حضرت سائب جب مسلمان ہوکربارگاہِ رسالت میں حاضرہوئے تو لوگ ان کی تعریف کرنے لگے تو رسول اللہ نے فرمایا کہ میں انہیں تمہاری نسبت زیادہ جانتا ہوں ۔حضرت سائب کہتے ہیں میں عرض گزار ہوا میرے ماں باپ آپ پر فداہوں آپ نے سچ فرمایا، اعلان نبوت سے پہلے آپ یرے شریک تجارت تھے اور کیا ہی اچھے شریک تھے، آپ نے کبھی لڑائی جھگڑا نہیں کیا تھا۔"