205. ذات النطاقین " دوپٹکے والی"کس کا لقب ہے؟
حضرت عائشہ صدیقہ تو اس وقت بہت کم عمر تھیں لیکن ان کی بڑی بہن حضرت بی بی اسماء نے سامان سفر درست کیا اور توشہ دان میں کھانا رکھ کر اپنی کمر کے پٹکے کو پھاڑ کر دو ٹکڑے کیے۔ ایک سے توشہ دان کو باندھا اور دوسرے سے مشک کا منہ باندھا ۔یہ وہ قابل فخر شرف ہے جس کی بنا پر ان کو ’’ذات النطاقین‘‘(دو پٹکے والی) کے معزز لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔"