KalematulHaque

اسلامی کوئز، سیرت النبی ﷺ اور تاریخ اسلام کا مرکز

Tumhara name

تمہارا  نام مصیبت میں جب لیا ہو گا​
ہمارا  بگڑا  ہوا  کام  بن گیا  ہو گا​
گناہگار  پہ  جب  لطف آپ  کا  ہو گا​
کیا  بغیر کیا ، بے کیا  کیا ہو گا​
خدا  کا لطف ہوا  ہو گا  دستگیر ضرور​
جو گِرتے گِرتے ترا  نام لے لیا  ہو گا​
دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی​
کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا  ہو گا​
خداے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی​
خداے پاک خوشی اُن کی چاہتا  ہو گا​ 
کسی کے پاوں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے ​
کوئی  اسیرِغم  اُن کو پکارتا  ہو گا​
کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ​
نہیں تو دَم میں غریبوں کا فیصلہ ہو گا​
کسی کے پلّہ پہ یہ ہوں گے وقتِ وزنِ عمل​
کوئی اُمید سے منہ اُن کا تک رہا ہو گا​
کوئی کہے گا دُہائی ہے یَا رَسُوْلَ اﷲ​
تو کوئی تھام کے دَامن مچل گیا ہو گا​
کسی کو لے کے چلیں گے فرشتے سوے جَحیم​
وہ اُن کا راستہ پھِر پھِر کے دیکھتا ہو گا​ 
شکستہ پا ہوں مرے حال کی خبر کردو​
کوئی کسی سے یہ رو رو کے کہہ رہا ہو گا​
خدا کے واسطے جلد اُن سے عرضِ حال کرو​
کسے خبر ہے کہ دَم بھر میں ہائے کیا ہو گیا​
پکڑ کے ہاتھ کوئی حالِ دل سنائے گا​
تو رو کے قدموں سے کوئی لپٹ گیا ہو گا​
زبان سُوکھی دِکھا کر کوئی لبِ کوثر​
جنابِ پاک کے قدموں پہ گر گیا ہو گا​
نشانِ خسروِ دیں دُور کے غلاموں کو​
لِواے حمد کا پرچم بتا رہا ہو گا​ 
کوئی قریبِ ترازو کوئی لبِ کوثر​
کوئی صِراط پر اُن کو پکارتا ہو گا​
یہ بے قرار کرے گی صَدا  غریبوں کی​
مقدّس آنکھوں سے تار ا شک کا بندھا ہو گا​
وہ پاک دل کہ نہیں جس کو اپنا اندیشہ​
ہجومِ فکر و تردّد میں گھر گیا ہو گا​
ہزار جان فدا  نرم  نرم  پاؤں سے​
پُکار سُن کے اَسیروں کی دوڑتا ہو گا​
عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے​
خدا  گواہ  یہی حال آپ کا  ہو گا​ 
خدائی بھر اِنھیں ہاتھوں کو دیکھتی ہو گی​
زمانہ بھر اِنھیں قدموں پہ لوٹتا ہو گا​
بنی ہے دَم پہ دُہائی ہے تاج والے کی​
یہ غل، یہ شور، یہ ہنگامہ، جابجا ہو گا​
مقام فاصلوں ہر کام مختلف اِتنے​
وہ دن ظہورِ کمالِ حضور کا ہو گا​
کہیں گے اور نبی اِذھَبُوْاِلٰی غَیرِی​
مرے حضور کے لب پر اَ نَا لھَا ہو گا​
دُعاے اُمتِ بدکار  و ردِّ لب ہو گی​
خدا کے سامنے سجدہ میں سر جھکا ہو گا​
غلام اُن کی عنایت سے چین میں ہو نگے​
عدو حضور کا آفت میں مبتلا ہو گا​
میں اُن کے دَر کا بھکاری ہوں فضل مولیٰ سے​

حسنؔ    فقیر کا جنت میں بسترا ہو گا